ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابات کے لئے نامزدگیوں کا اندراج عروج پر ، آج آخری دن

انتخابات کے لئے نامزدگیوں کا اندراج عروج پر ، آج آخری دن

Tue, 24 Apr 2018 12:38:44    S.O. News Service

بنگلورو،23؍اپریل(ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی طرف سے نامزدگیوں کے اندراج کا سلسلہ کافی تیزی سے جاری ہے۔ پیشتر اسمبلی حلقوں سے اہم سیاسی جماعتوں کے امیدوار صف آراء ہوچکے ہیں اور ان کی طرف سے آج نامزدگیاں بھی داخل کردی گئیں۔کل چونکہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے اسی لئے اکثر حلقوں میں اہم امیدواروں نے آج ہی اپنے پرچے ریٹرننگ افسروں کے سپرد کردئے۔ 17؍ اپریل کو انتخابی نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد سے چل پڑنے والا نامزدگیوں کا سلسلہ اب عروج پر ہے۔ کل دوپہر تین بجے ریاست بھر میں امیدواروں کی طرف سے پرچوں کے داخلے تمام ہوجائیں گے۔ تین اہم سیاسی جماعتوں کانگریس ، بی جے پی اور جنتادل (ایس) کی طرف سے امیدواروں کے ساتھ ساتھ متعدد آزاد امیدوار بھی میدان میں اترے ہیں، ان کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں بشمول بی ایس پی ، عام آدمی پارٹی، جے ڈی یو ، سی پی ایم وغیرہ سے بھی امیدواروں نے اپنا پرچے داخل کردئے ہیں۔ آج نامزدگی داخل کرنے والے اہم لیڈروں میں شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے وزیر برائے شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ ، بیاٹرائن پورہ اسمبلی حلقے سے وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا، سروگنا نگر اسمبلی حلقے سے وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج ، کانگریس امیدوار کے طور پر اور انور شریف جنتادل (ایس) امیدوار کے طور پر ہبال اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار بائرتی سریش ، پلکیشی نگر اسمبلی حلقے سے جنتادل (ایس) امیدوار پرسنا کمار، شانتی نگر اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار این اے حارث، بلگام نارتھ اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار فیروز نور الدین سیٹھ، اسی طرح ریاست کے متعدد علاقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ امیدواروں نے انتخابی میدان میں نامزدگی داخل کرکے قدم رکھا۔ 


Share: